مسیحی زندگی میں مقدس ہفتہ کی اہمیت : The Importance of Holy Week in the Christian Life

بائبل مقدس کے مطابق مقدس ہفتہ کی اہمیت 

مقدس ہفتہ
جسے Passion Week بھی کہا جاتا ہے۔ مسیحی عقیدے میں بہت اہمیت کا حامل وقت ہے۔ یہ یسوع مسیح کی زمینی زندگی کے آخری ہفتے کو نشان زد کرتا ہے اور اس میں یروشلم میں فاتحانہ داخلے، آخری عشائیہ، یہوداہ اسکر یوتی کی غداری، پیلاطس کے سامنے مقدمہ، مصلوبیت، اور قیامت جیسے واقعات شامل ہیں۔
بائبل مُقدس آیات سے بھری پڑی ہے جو مقدس ہفتہ کے واقعات اور جو کچھ ہوا اس کی اہمیت کو بیان کرتی ہے۔ سال کے اس اہم وقت میں غور کرنے کے لیے یہاں چند اہم آیات ہیں:-
پام سنڈے  
یروشلم میں فاتحانہ داخلہ "اگلے دن بہت سے لوگ جو دعوت میں آئے تھے۔جب انہوں نے سنا کہ یسوع یروشلم آرہا ہے۔
"کھجور کی ڈالیاں لیں اور کر اُس کے استقبال کو نکل کر پکارنے لگے کہ ہوشعنا! مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔وہ اسرائیل کا بادشاہ ہے۔" یوحنا 12:12-13
مقدس پیر
ہیکل کی صفائی۔ یسوع خدا کی ہیکل میں گیا۔اور ہیکل میں بیچنے اور خریدنے والوں کو باہر نکال دیا اور پیسے بدلنے والوں کی میزیں اور کبوتر بیچنے والوں کی نشستیں اکھاڑ دیں۔
"اوران سےکہا لکھا ہے کہ میرا گھر دعا کا گھر کہلائے گا لیکن تم نے اسے ڈاکوں کی کھوہ بناتےہو۔" متی13:21
مقدس منگل
 ہیکل میں تعلیم "اور وہ ہر روز ہیکل میں تعلیم دیتا تھا۔ لیکن سردار کاہن اور فقیہ اور لوگوں کے سردار اسے تباہ کرنے کی کوشش میں تھے۔" لوقا 47:19
مقدس بدھ
 یہوداہ اسکر یوتی کی طرف سے دھوکہ "پھر بارہ میں سے ایک جو کہ یہوداہ اسکر یوتی کہلاتا ہے۔ سردار کاہنوں کے پاس گیا اور ان سے کہا۔ تم مجھے کیا دو گے اور میں اسے تمہارے حوالے کر دوں گا؟ اور انہوں نے اس سے تیس کا عہد کیا۔"متی 14:26-15
ماونڈی جمعرات 
آخری عشائیہ "اور جب وہ کھا رہے تھے۔یسوع نے روٹی لی اور برکت دی اور اسے توڑ دیا اور شاگردوں کو دیا، اور کہا، لو، کھاؤ، یہ میرا جسم ہے۔ اور اس نے پیالہ لیا اور شکر ادا کیا، اور ان کو دیا اور کہا تم سب اسے پیو۔ کیونکہ یہ نئے عہد کا میرا خون ہے۔ جو بہت سے لوگوں کے گناہوں کی معافی کے لیے بہایا جاتا ہے۔" متی 26:26-28
گڈ فرائیڈے 
مصلوب" اور جب وہ اس جگہ پر پہنچے۔جسے کھوپڑی کہتے ہیں۔ وہاں انہوں نے اسے مصلوب کیااور بدکاروں کو بھی ایک کو دائیں طرف اور دوسرے کو بائیں طرف۔ یسوع نے کہا اے باپ !ان کو معاف کر کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ اور اُنہوں نے اُس کے کپڑوں کے حصے کیے اور ان پر قرعہ ڈالا۔" لوقا 33:23-34
ایسٹر سنڈے
قیامت "اور فرشتے نے جواب دیا اور عورتوں سے کہا۔ ڈرو مت ! کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تم یسوع کو ڈھونڈتی ہو۔ جسے مصلوب کیا گیا تھا۔ وہ یہاں نہیں ہے۔کیونکہ وہ جی اُٹھا ہے۔جیسا کہ اس نے کہا تھا۔ وہ جگہ جہاں خداوند پڑا ہے۔" متی 5:28-6
مقدس ہفتہ کے دوران ہمیں یسوع کی صلیب پر ہمارے لیے کی گئی قربانی اور اس کے جی اٹھنے کی امید کی یاد دلائی جاتی ہے۔ ہم ان آیات اور مسیحی عقیدے میں اس اہم ہفتے کی اہمیت پر غور کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے